تازہ تر ین

اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد جلیل جمیل انتقال کرگئے جس کی تصدیق اداکارہ نے خود سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔
نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللہ کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے سفرِ آخر کے لیے دعا کریں‘۔
اس سے ایک دن قبل نادیہ جمیل نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد، شاعر، فلسفی، حس مزاح سے بھرپور شخصیت، ٹھنڈی طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان قرار دیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain