تازہ تر ین

کیویز سے آخری ون ڈے آج، شاہینوں نے کلین سویپ پر نظریں جمالیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آخری ون ڈ ے میں آج آمنے سامنے ہوں گی، مسلسل چار فتوحات کے بعد گرین شرٹس نے وائٹ واش پر نظریں جمالیں، کپتان بابر اعظم آج ون ڈے کیریئر کا 100 واں میچ کھیلیں گے۔
پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آخری معرکہ آج ایک بار پھر کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا، سہ پہر ساڑھے تین بجے ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، مسلسل چار فتوحات کے بعد گرین شرٹس کی کلین سویپ پر نظریں مرکوز ہیں، جیت کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔
بابر اعظم کیریئر کا 100 واں میچ کھیلیں گے، قومی کپتان نے پاکستان کی جانب سے سو میچ کھیلنا بڑا اعزاز قرار دے دیا۔
تاریخ میں پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والی بابر الیون وائٹ واش کا خواب پورا کر سکے گی یا پھر مہمان ٹیم جیت کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے گی تمام نظریں نیشنل سٹیڈیم پر لگ گئیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain