تازہ تر ین

عمران خان میرے آباؤ اجداد، بچوں اور ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے: آصف زرداری

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کر چکا ہے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے اس شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا، غیر ملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان میرے آباؤ اجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل ادارے پر حملہ ہے جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنا رہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain