تازہ تر ین

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی مدد بھی طلب کرلی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
صوبائی حکومت نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذکردی ہے، دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ دوسری جانب لاہور کی انتظامیہ نے رینجرز کی طلبی کےلیے وزارت داخلہ سے درخواست کردی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے ،حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی ۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain