کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی بحران کا اثر براہ راست معیشت پر پڑنے لگا، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 5 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 290 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوین مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
