تازہ تر ین

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اور علی محمد خان بھی گرفتار

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماؤں سینیٹر اعجاز چودھری اور علی محمد خان کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، علی محمد خان کو بنی گالہ سے سپریم کورٹ کی طرف جاتے ہوئے سرینا چوک کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چودھری کو گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما کو بھی تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain