تازہ تر ین

پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے،ترجمان دفتر خارجہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سے رہا ہونے والے 198 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر اپنی سزا مکمل کر چکے تھے، قیدیوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق بھی ہوچکی تھی، ماہی گیروں کی رہائی قیدیوں کے امور کو سیاسی رنگ نہ دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain