تازہ تر ین

بیرونی لابی کے کہنے پر سب ہو رہا ہے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے: گورنر سندھ

کراچی:(ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ سارا کچھ یہودی، بھارتی لابی کے کہنے پر ہو رہا ہے تو 110 مرتبہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر ہر سطح پر آواز اٹھاؤں گا، مردم شماری ہماری ریڈلائن ہے، مردم شماری کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، عمران اسماعیل کی باتوں سے دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا عمران اسماعیل کا کہنا ہے میں نے عوام کو تھوک میں تل کر پکوڑے کھلائے، ان کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں، عمران اسماعیل رزق پر نہیں سیاست پر بات کریں، عمران خان پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکا ہے، یہ سیاسی بات ہے اس کا جواب دیں۔
کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس پر لگی “امید کی گھنٹی” کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا ہے کہ یہ گھنٹی بجا کر اب ہر سائل اپنی شکایت کر سکتا ہے، رات 12 سے صبح 6 بجے تک “امید کی گھنٹی” سائلین کیلئے دستیاب ہوگی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر “امید کی گھنٹی” لگانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے، “امید کی گھنٹی” لگانے کا مقصد مشکل میں گھرے افراد کی درخواست پر مسائل کو دور کرنا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain