تازہ تر ین

بلدیاتی الیکشن میں دھاندلا ہوا، چیف الیکشن کمشنر سے انصاف کی توقع نہیں، : حافظ نعیم الرحمان

کراچی:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پیپلز پارٹی کا غلام بنا ہوا ہے، ہمیں الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں، یوسی فور کا نیتجہ آر او کے ذریعے تبدیل کرایا گیا، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلا کیا گیا، ہم کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، عدالت جائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2017 والی مردم شماری جعلی تھی، بلاول بھٹو کراچی پر وڈیروں کے قبضے اور دھاندلی کا جشن منانے جا رہے ہیں، میٹرک کے بچوں سے پیسے لے کر نقل کرانے پر بلاول جشن منا رہے ہیں، 15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم کا نظام ٹھیک نہیں کر سکی، یہ ظالم ہمیں پتھروں کے دور میں لے جانے کا جشن منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا بلاول بھٹو بتاؤ مردم شماری میں کتنی گنتی ہوئی، جماعت اسلامی کی تحریک انصاف سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ہم پی ڈی ایم سے بھی کہیں گے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے، جس میں کراچی کیلئے ہمدردی ہو گی وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے گا، ہم نے کہا تھا میئر کا انتخاب براہ راست کرائیں، اسمبلی میں جاگیرداروں کی اکثریت نے بل پاس کر لیا، ان کی گنتی پوری نہیں ہو گی تو شو آف ہینڈ بھی ختم کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نمبرز پورے نہیں، آج بلاول 24 انسانوں کو خریدنے کی منڈی لگائیں گے، ہم پرامن طریقے سے لڑیں گے، آئینی و جمہوری طریقہ اپنائیں گے، دھاندلی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، میئر جماعت اسلامی کا ہو گا، ووٹ پورے نہ ہوں، لوگوں کو خرید لو یہ پیپلز پارٹی کی ساری داستان ہے، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں، خرید و فروخت سے باز آ جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا ہے کہ 15 سال سے پیپلز پارٹی “کےفور” نہیں بنا سکی، کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، کیا بلاول آج اس کا جشن منائیں گے، پوچھنا چاہتا ہوں کوئی ہے ادارہ جو پیپلز پارٹی سے پوچھے، بلاول ہاؤس میں پیسے آ رہے ہیں، کیا اس کا جشن منا رہے ہیں، گلشن اقبال میں 6 مئی کو بچہ گٹر میں گرا آج تک نہیں مل سکا، کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain