تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

پشاور:(ویب ڈیسک) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے کل بروز پیر سے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں کل سے تمام سرکاری، نجی کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا بھر میں سرکاری، نجی کالج اور یونیورسٹیز کل پیر سے کھلیں گی۔ دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی طرف سے میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ اسی طرح میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain