تازہ تر ین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں قائم جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے ایک اور ملزم کو پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ادریس ٹی ایم اے کا ملازم ہے اور 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے، ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آر اے بازار کے حوالے کردیا جہاں جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain