تازہ تر ین

پاکستان کی مایہ ناز کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کامیابی کے ساتھ سر کرلی

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی مایہ ناز کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کر لیا ہے، جو سطح سمندر سے 8849 میٹر بلند دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔BARD فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ان کی اس مہم میں معاونت کرکے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا،نائلہ کیانی نے حال ہی میں سطح سمندر سے 8091 میٹر بلند دنیا کے 10ویں بلند ترین پہاڑ اناپورنا I کو بھی سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
نائلہ نے اس شاندار کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”پہاڑوں کی چوٹی پراپنے ملک کے پرچم کو تھامنے، اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے،انہوں نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ ایک طویل انتظار کے اس سنگ میل کو پورا کرکے وہ انتہائی پرجوش ہیں، جس کیلئے وہ کافی عرصہ سے منتظر تھیں،انہوں نے BARD فاؤنڈیشن کے تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے انہیں کسی مالی رکاوٹ کی فکر کیے بغیر اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد فراہم کی۔“
نائلہ کیانی اپنی پہلی ہی کوشش میں کے ٹو سر کرنے میں کامیاب رہیں،جبکہ انہوں نے گاشر برمiاور گاشر برمiiکو بھی تسخیر کیا،اب انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرکے اپنے تاج میں ایک اور نگینہ سجا لیا ہے،اور یہ کارنامہ انجام دینے والی وہ دوسری پاکستانی کوہ پیما ہیں،تاہم ان کا یہ سفر رکنے والا نہیں،اور وہ مستقبل میں 8000میٹرز سے بلند دیگر چوٹیاں سر کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔BARD فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر مہرین داؤد کا کہنا ہے کہ ”نائلہ کے بے پناہ جوش نے ہمیں ہمیشہ متاثر کیا ہے، وہ ایک روشن چراغ کی مانند ہے اور ان تمام خواتین کے لیے مثال ہے جو اپنے خوابوں کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔BARD فاؤنڈیشن نائلہ کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی پر فخر محسوس کرتی ہے، اس کی ہر کامیابی ہمیں انتہائی فخر اور خوشی سے لبریز کردیتی ہے، جیسے جیسے وہ نئی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، اسے ہر قدم پر ہماری مسلسل حمایت حاصل رہے گی۔“
BARD فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ٹیلنٹ کے فروغ اور بہت سے لوگوں کے لیے کامیاب کیریئر کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بلقیس اور عبدالرزاق داؤد کی طرف سے شروع کیا گیا یہ اقدام قابل افراد کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں چیمپئن کے طور پر ان کی صلاحیتوں کے ادراک میں مدد کرکے ان کی قسمت بدلنے پر یقین رکھتا ہے، فاؤنڈیشن کا مقصد ہنر اور بہتری پر خصوصی زور دیتے ہوئے مضبوط اور پراعتماد افراد تیار کرنا ہے، فاؤنڈیشن ہر اس شخص کے تبدیلی کے سفر میں مدد کرتی ہے جو ایڈونچر کا جذبہ رکھتے ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain