لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ میں ملوث خواتین سے متعلق 3 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل فہرست تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع سے تیار کی گئی ہے جس میں وہ خواتین شامل ہیں جو 9 مئی کو جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود تھیں، حکومت پنجاب سے منظوری کے بعد ان خواتین کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
زمان پارک میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کے معاملے میں سٹریٹجی کو چند اعلیٰ افسران تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کے معاملے پر بھی آج وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کو اہم بریفنگ دیں گے، بریفنگ میں ایک سیاسی جماعت سے متعلق کچھ اہم شواہد بھی الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائیں گے۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین کی 3 کیٹیگریز پر مشتمل فہرست تیار

