کراچی: (وی ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 88 ارب سے تجاوز کر گیا. مالی سال 2022 میں پی آئی اے کو 38 ارب کا اضافی خسارہ ہوا۔
پی آئی کی مالی سال 2022 کی تازہ ترین مالی رپورٹ پربحث 7 جون کوپی آئی اےآفس کراچی میں ہو گی۔
کمپنی سیکریٹری نے جنرل منیجر کو تمام ضروری دستاویزات بھیج دیں جس کے مطابق دسمبر 2022 تک پی آئی اے کی مجموعی آمدن 172 ارب روپے رہی۔
سال 2022 میں پی آئی اے کے فیول اور دوسرے اخراجات 176 ارب رہے جب کہ قومی ایئر لائن کے آپریشن کا مجموعی خسارہ 25 ارب ریکارڈ کیا گیا۔قومی ائیر لائن کا 2021 میں آپریشن کا مجموعی خسارہ 7 ارب روپے تھا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا مالی خسارہ ڈالر کی قیمت اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ۔