تازہ تر ین

وفاقی بجٹ: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجٹ میں اقتصادی اہداف اور ترقیاتی منصوبے کی منظوری دینے کیلئے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری کیلئے وزیراعظم کی زیرصدارت 6 جون کو بلائے گئے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی پلان اور معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔
این ای سی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام 1100 ارب اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain