تازہ تر ین

ولی گیس فیلڈ سے دریافت گیس سوئی ناردرن کے سسٹم میں شامل

لکی مروت: (ویب ڈیسک) توانائی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں نئی پیشرفت ہوئی ہے، ولی گیس فیلڈ سے دریافت گیس سوئی ناردرن کے سسٹم میں شامل کر لی گئی۔
او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ برس لکی مروت کے علاقے ولی میں گیس ذخائر دریافت کئے تھے۔
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن بورڈ اور موجودہ مینجمنٹ کی کاوشوں سے پائپ لائن کو وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیا، سوئی ناردرن نے گیس کو سسٹم میں شامل کرنے کیلئے 66 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی۔
ترجمان کے مطابق ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع ہوچکی ہے۔
سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق مستقبل میں ولی فیلڈ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی تک قدرتی گیس سپلائی ہونے کی توقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain