تازہ تر ین

آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی بینظیر کا مشن تھا، بلاول بھٹو

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین نمونہ ان کی سوچ اور فلسفے کی پیروی کرنا ہے، بینظیر کا مشن پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے۔
شہید بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی شہید بینظیر کے فلسفے پر سختی سے کاربند رہے گی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے بینظیر بھٹو کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اندھیروں میں گھری قوم کیلئے روشنی کی کرن تھیں، آج شہید بینظیر بھٹو کی سوچ و فلسفہ مشکل حالات میں ملک کیلئے روشنی کا مینار ہیں، ماضی میں بھی پاکستان کو کئی بار مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن عوام کو یقین ہوتا تھا کہ چاہے حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، “بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی”۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئندہ عام انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا تو آنے والی عوامی حکومت بھی روزگار لائے گی، بینظیر ایک تاریخ ساز شخصیت اور انسان دوست تحریک کا نام ہیں، آج جمہوریت کے پودے کا پروان چڑھنا، شہید بینظیر بھٹو کی طویل و انتھک جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain