تازہ تر ین

بلوچستان: سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اداروں کو صوبے میں قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سکیورٹی چیکنگ کیلئے قائم چیک پوسٹوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، کابینہ نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شاہراہوں پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا، چیک پوسٹ کا قیام محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain