تازہ تر ین

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں 300 روپے سے کم ہوگیا

ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج منگل کے روز انٹربینک میں  ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 66 پیسے کم ہوکر 299.50 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ڈالر ایک روپے 28 پیسے کی کمی سے 299 روپے 88 پیسے  پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جہاں 94 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای  100 انڈیکس گھٹ کر 45771 پوائنٹس کی سطح پر  آگیا۔ بعد ازاں دن بھر مندی کا رجحان جاری رہا اور کاروبار کے اختتام تک پی ایس ایکس میں 357 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس گھٹ کر 45508  پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain