تازہ تر ین

شیخ رشید مبینہ اغوا کیس: راولپنڈی پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

راولپنڈی:  لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو۔

عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں، لہٰذا آر پی او خرم علی 26 ستمبر کو مکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain