تازہ تر ین

لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا، جاوید لطیف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔ چند صحافیوں نے نواز شریف کے خلاف مہم چلائی کہ وہ چور ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی کو حاصل نہیں۔ ہم عمران خان کی اصلاح کے لیے تنقید کرنے پر اے ٹی سی عدالت میں کھڑے ہیں۔ سب کو معلوم ہے 2017 کا فیصلہ کس نے لکھوایا۔ جو 2017 کے کردار ہیں انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ پچھلے الیکشنز میں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سوال کیا جانا چاہیے تھا۔ سب کے علم میں نہیں کہ جوڈیشل کمپلیکس پر کیسے حملہ کیا گیا۔ سال 2024 کا الیکشن شفاف ہوگا۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ آج اداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں۔ اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ جو شروع ہوا وہ احسن قدم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain