تازہ تر ین

قلات میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

 کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کا آغاز ہوگیا ہے اور قلات میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور آبر آلود رہا اور اس دوران مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری بھی ہوئی۔

پسنی میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تیز بارش کی وجہ سے نہ صرف سڑکیں زیر آب آئیں بلکہ بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی، چاغی، دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی،  واشک، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی، مکران، لسبیلہ، گوادر اور جیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ سبی میں 11 ڈگری اور گوادر میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain