لاہور: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے آئینی درخواست پی ٹی آئی اور سابق چئیرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس دس جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا، الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔