تازہ تر ین

مصنوعی ذہانت اب صحافت کا کام بھی انجام دینے لگی

مصنوعی ذہانت نے اب خبرسازی اور خبر لکھنے کے اوپر اپنی نظریں مرکوز کرلی ہے۔ اور اب اے آئی کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ایپل کمپنی نے تین چار ایسے خبررساں اداروں سے رابطہ کیا ہے جو خبریں لکھتے ہیں ان میں NBC نیوز سرفہرست ہے تاکہ وہ اپنے سافٹ ویئر الگورتھم کو خبر سازی کے اوپر تربیت دے سکیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں لگ بھگ پانچ کروڑ ڈالرکی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

خیال ہے کہ بہت جلد ایپل کمپنی اپنے آئی فون کے او ایس یعنی اوپریٹنگ سسٹم کے لیے انہیں استعمال کریے گی، تاکہ لوگ فون کے اوپر اے آئی سے بنائی ہوئی خبریں دیکھ سکیں تو اس ضمن کے اندر بہت ساری کمپنیوں سے معاہدے کیے گئے ہیں اور ان ک لائسنس پر بھی بات کی گئی ہے۔

تاہم بہت ساری کمپنیاں معلومات کے علاوہ خبر لکھنے اور فیچر بنانے کے لیے کئی قسم کے اے آئی پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں ان میں سر فہرست اوپن اے آئی ہے۔ اوپن اے آئی جوکہ چیٹ جی پی ٹی کی بانی ہے اس نے ایسوشیئٹڈ پریس اور ایک اور دوسری کمپنی سے رابطہ کیا ہے کہ تاکہ وہ ان کی خبریں استعمال کر کے اپنے سافٹ ویئرکوخبرسازی کی طرف تربیت دے سکے۔

جبکہ گوگل اس سے قبل یہ اعلان کرچکا ہے کہ وہ ایک ایسے اے آئی سافٹ ویئر یا اے آئی پلیٹ فارم پر کام کر رہا ہے جو مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے صحافیوں کو خبر یا فیچر لکھنے کے اندر مدد کرے گا۔

تاہم اے آئی کے ماہرین اور ڈیجیٹل تجزیہ کاروں کہنا ہے کہ اس ضمن میں کئی قانونی مشکلات بھی ہیں جن کودورکرنا بہت ضروری ہے ان کے اندر نیشنل اور انٹرنیشنل بلخصوص قانونی اور پیٹنٹ کی خبریں شامل ہوسکتی ہیں جن کے کاپی رائٹ اپنی جگہ پر جبکہ ان خبروں کا جو مواد ہوتا ہے وہ بھی حساس ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain