النصر سے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ریاض: (ویب ڈیسک) پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کیلئے ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق النصر فٹبال کلب کے ساتھ 200 ملین یورو کا معاہدہ طے پانے کے بعد ورلڈ فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی لیگ میں شرکت کیلئے ریاض پہچنے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
النصر فٹبال کلب سے ہونے والے معادے کے باضابطہ اعلان کیلئے ریاض کے مرسول اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقد کیاگیا، شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
سعودی عرب پہنچنے سے قبل رونالڈو نے ایک ویڈیوکے ذریعے مداحوں کو جلد ملاقات کا پیغام دیا۔
النصر میں شامل ہونے والے رونالڈو دنیاکے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈ جیسے بڑے فٹبال کلبز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
پانچ مرتبہ چیمپئینز لیگ ونررہنے والے رونالڈو فٹبال کے کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں،سعودی وزیر کھیل کی طرف سے نو مرتبہ سعودی لیگ چیمپئین رہنے والے النصرفٹبال کلب میں رونالڈو کی شرکت کو سعودی فٹبال کیلئے بڑا اقدام قرار دیا۔
مہنگے ترین فٹبال اسٹار رونالڈو کے ہمراہ نوکروں کی ایک بڑی ٹیم سمیت سیکورٹی کمپنی بھی موجود ہے جنہیں ریاض کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ٹہرایا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا، کراچی کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی مختلف سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، وفد پی ایس پی کو بھی دعوت دے گا۔
بہادر آباد عارضی سے متصل پارک میں ایم کیو ایم کا جنرل ورکرز اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصلہ کن جدوجہد اور وسیع تر اتحاد کیلئے دعوت دی جا رہی ہے، جس متحدہ میں واپس نہیں آئے گا تاریخ اس سے حساب لے گی، ایم کیو ایم کا پلیٹ فارم مہاجروں کے اتحاد کے لیے بنایا تھا، ایم کیو ایم متحد، دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم جلد سے جلد شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ہم جعلی مردم شماری اور بوگس ووٹر لسٹوں والے انتخابات نہیں چاہتے، 9 جنوری کو مردم شماری، حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹ اور مہاجر حقوق کے لئے ہم اپنے گھروں سے نکلیں گے، اس اہم ترین مظاہرے میں تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے کہ وہ شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی سندھ کے شہری علاقوں میں سیاست کرنا چاہتی ہے تو انہیں پہلے صحیح گنے، اجلاس کے شرکا نے بڑی تعداد میں ہاتھ بلند کر کے خالد مقبول صدیقی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں آپ کو بھی اندازہ ہو رہا ہو گا کہ ایک فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہو چکا ہے، جانے والوں نے سمجھ لیا ہے کہ باقی سارے راستے بھٹکانے والے ہیں، مہاجروں کو معلوم ہے کہ ان کی صحیح جگہ صرف ایم کیو ایم ہے، جو یہاں نہیں کھڑا وہ مہاجر مفاد کے ساتھ نہیں کھڑا، ہم چاہتے ہیں کہ عام پاکستانی ایوانوں میں پہنچے اور اپنے معاملات اپنے ہاتھ میں لے، ہم نے ہر انتخابات میں عام لوگوں کو ٹکٹ دیا اور انہیں کامیاب کرایا۔
انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کے حقوق کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارا کردار ہی ہماری ڈگری ہے، اس گرینڈ اسمبلی سے تمام لوگوں کو دوبارہ شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں، جب جب ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا جماعت اسلامی کا ناظم آیا، جماعت اسلامی کی سیاست ایم کیو ایم کی دی گئی خیرات ہے، اپنی شناخت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہمارے دروازے، دل، آنکھیں سب کھلی ہیں، آئیں مہاجروں کی نمائندہ جماعت کےساتھ مل کر جدوجہد کریں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نےغریب، مظلوموں کا مقدمہ بار بار لڑا ہے، حق پرستوں کو بھی شمولیت کی دعوت دیتے رہے ہیں، کئی بار ہمارے خلاف آپریشن بھی ہوئے، ہمارے کچھ ساتھی ایم کیو ایم چھوڑنے پر مجبور ہوئے، ایم کیو ایم مہاجر کارکنوں کی ماں ہے، سب کو سمونا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے ذمہ داران کا اجلاس یعنی مہاجروں کی گرینڈ اسمبلی ہو رہی ہے، فیصلہ کرنے کی ذمہ داری رابطہ کمیٹی جبکہ اس پر مہر کی ذمہ داری آپ کی ہے، ہم نے اپنی شناخت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا کیونکہ شناخت ہی مقدر ہوتی ہے، جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا وہ ان کا وجود مٹ جاتا، اتنی سردی میں بھی جذبے کی حرارت کے ساتھ میری مائیں بہنیں اتنی بڑی تعداد میں یہاں ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو کچھ مہاجروں کے ساتھ گزرا ہے ہمیں لگتا ہے اس پر کوئی قومی اتفاق رائے ہے، ہمارے اتحاد کی وجہ سے اس قومی اتفاق رائے کو بھی شکست ہوئی ہے، ہم نے بار بار کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، یہ واحد جماعت ہے جس نے شناخت بھی دی اور اس کو قائم رکھنے کے لئے قربانی بھی دی، ایم کیو ایم کے لوگوں نے اپنے شناخت کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کی دھمکی دینے والے گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک دہشت گرد نے گزشتہ دنوں مارگلہ کی پہاڑی سے ویڈیو بنا کر شئیر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب اشارہ بھی کیا تھا، پولیس نے مبینہ دہشت گرد کو انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں علماء کرام کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے اتحاد تنظیم المدارس کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وفد میں 5 وفاق المدارس کے سربراہان اور عہدیدار شامل تھے۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، ساجد میر اور دیگر علماء کرام شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا گیا
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران علماء کرام سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے علمائے کرام کیلئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہارس ٹریڈنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ہوا جس میں اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی سے رابطوں کیلئے ریجنل تنظیموں کو ذمہ داری دے دی گئی، ارکان اسمبلی کا ہوم ورک مکمل ہوتے ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا، اس موقع پر پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین ارکان سے رابطوں اور ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا، جن ارکان کو خریدنے کی کوشش کی گئی ان خواتین کو محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔
اجلاس میں عمران خان نے پارٹی قیادت کو اعتماد کے ووٹ کیلئے یکسوئی سے تمام امور کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ایک ہی فیصلہ ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی اس حوالے سے کسی ابہام کا شکار نہ ہو، عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو واضح کر دیا ہارس ٹریڈنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

سستا بازار ن لیگ کی لوٹ مار کا بہانہ تھا، عوام کو ریلیف نہیں دیا، چودھری پرویز الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سستا بازار مسلم لیگ ن کی لوٹ مار کا بہانہ تھا، عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے حقیقی ریلیف نہیں دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت گندم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ موثر اقدامات سے گندم خریداری کی مد میں حکومت پنجاب کے قرضوں میں 100 ارب روپے کی ریکارڈ کمی کر دی گئی، احساس پروگرام کے تحت عام آدمی کو سبسڈی دیں گے تا کہ شہروں اور دیہات تک بھی یہ فائدہ پہنچ سکے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومتی قرضوں میں 100 ارب روپے کی کمی سے آئندہ گندم خریداری کے عمل میں بہتری آئے گی، کسان بغیر کسی مشکل کے فوری ادائیگی کا کام پنجاب حکومت کی گو پنجاب ایپ سے بھی کر سکے گا، پنجاب کے کسان کو اگلی فصل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا ڈیلی کوٹہ 23 ہزار میٹرک ٹن تک بڑھا دیا گیا ہے تا کہ سستا آٹا ہر ایک کی پہنچ میں ہو، سویا بین کی قلت کا سدباب کرنے کے لئے بہترین بیج منگوا کر ٹرائل شروع کر دیئے گئے ہیں، ایک سال میں پاکستان میں سویا بین کی تمام ضروریات پنجاب سے پوری ہو سکیں گی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ غریب آدمی کو گندم کی سستے دامو ں فراہمی کے لئے پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے، پنجاب حکومت احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگو ں کو پہلے ہی آٹے کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا رہی ہے، آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے احساس پروگرام میں شمولیت کی جا سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں، گندم و آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے، بین الصو بائی نقل و حمل روکنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔
اجلاس میں فلورملز ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد شفیق، خلیق احمد، ساجد عبداللہ، واجد عبداللہ، محمد فیاض اور ظہیر شریک تھے، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری عملدرآمد وزیر اعلی، ڈائریکٹر فوڈ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

صدر مملکت نے پمز بل 2022 ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔
بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021ء کو ری پیل repeal کرنا ہے، صدر نے یہ بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت 8 نومبر 2022ء کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔
پارلیمنٹ نے آئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ء کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا، صدر نے پمز بل 2022 ء کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

پی ایس ایل 8 : پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ کر دی گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی۔
پشاور زلمی نے کٹ لانچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں کپتان بابراعظم موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان بابراعظم پشاور زلمی کی نئی کٹ میں بہت خوبرو لگ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے پشاور زلمی کی کٹ کو خوب پسند کیا ہے۔
ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں زلمی کی کٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم کی ساتھ نئی کٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور انشاء اللہ بابر اعظم کی کپتانی میں اس بار پشاور زلمی دوسری بار چمپئن ٹیم بنائے گی۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کی قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ،محمدیوسف

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اسکور کی تھی، کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے،تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وکٹ بنانے کا ماہر نہیں ہوں،ملتان میں جب پچز دیکھنے گیا تو بتایا گیا ہمارے پاس وہ مٹی نہیں جو درکار ہے،موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے دور میں باونسی وکٹ ہوتی تھی،کپتان یا مینجمنٹ کی جانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں ہیں،سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کے بعد ایسی پچز تیار ہوئیں جو نتیجہ خیز رہیں،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بھی اچھا رہا، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تجربہ اہمیت رکھتا ہے۔

کوئی وائٹ پیپر آپ کے کالے کرتوت سفید نہیں کر سکتا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کیا ہے، کوئی وائٹ پیپر آپ کے کالے کرتوت سفید نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے، کالے ذہن، کالے کرتوت اور کالا جادو کرنے والے مسٹر اینڈ مسز نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچایا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہیں وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے شرم تک نہیں آئی، 2013ء سے 2018ء تک پاکستان معاشی طور پر ترقی کر رہا تھا، ان لوگوں نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا، ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ میں کم ترین سطح پر تھی، انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، وائٹ پیپر میں انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہئے تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2013ء سے 2018ء تک کا وائٹ پیپر پاکستان کے عوام کو دینا چاہئے تھا کہ پی ٹی آئی کو کس طرح کا ملک ملا تھا، کوئی وائٹ پیپر ان کی دی ہوئی معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا، کوئی وائٹ پیپر ان کی کرپشن، چوری اور معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2018ء میں 6.1 فیصد پر ترقی کرتا ہوا ملک چھوڑ کر گئی تھی، ملک میں سی پیک کے منصوبے کامیابی سے چل رہے تھے، 14 ہزار میگاواٹ بجلی انہیں بنا کر دے کر گئے تھے، مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد تھی، دہشت گردی کی کمر توڑ کر پاکستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی کرتا ہوا ملک چھوڑ کر گئے تھے، تمام عالمی جریدے پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دے رہے تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر میں درج کرنا پڑے گا کہ 4 برسوں میں آپ نے کشمیر کا سودا کیا، ہنستے، بستے ملک کو آپ نے اجاڑا، معاشی تباہی 6 ماہ میں نہیں گزشتہ 4 برسوں میں آئی، کوئی وائٹ پیپرآپ کی معاشی تباہی کوسفید نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ وائٹ پیپرجاری کر کے آپ عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، پنجاب، خیبرپختونخوا میں آٹا آج بلیک میں مل رہا ہے، دہشت گردی خیبرپختونخوا میں سر اٹھا رہی ہے، آڈیو لیکس آپ کے خلاف ثبوت ہے، ان پر بھی وائٹ پیپر جاری کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے اقتدار کے 4 سال پر وائٹ پیپر جاری کریں، توشہ خانہ کی چوریوں کو وائٹ پیپرمیں لکھیں، یہ وائٹ پیپر نہیں یہ آپ کا کالا اعمال نامہ ہے، ہماری حکومت کی سمت درست ہے، تماشے بند کریں۔