تازہ تر ین

تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ،محمدیوسف

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اسکور کی تھی، کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے،تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وکٹ بنانے کا ماہر نہیں ہوں،ملتان میں جب پچز دیکھنے گیا تو بتایا گیا ہمارے پاس وہ مٹی نہیں جو درکار ہے،موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے دور میں باونسی وکٹ ہوتی تھی،کپتان یا مینجمنٹ کی جانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں ہیں،سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کے بعد ایسی پچز تیار ہوئیں جو نتیجہ خیز رہیں،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بھی اچھا رہا، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تجربہ اہمیت رکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain