Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کوئی وائٹ پیپر آپ کے کالے کرتوت سفید نہیں کر سکتا، مریم اورنگزیب

    By Khabrain Newsجنوری 3, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کیا ہے، کوئی وائٹ پیپر آپ کے کالے کرتوت سفید نہیں کر سکتا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور معیشت کو تباہ کرنے والوں نے آج وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے، کالے ذہن، کالے کرتوت اور کالا جادو کرنے والے مسٹر اینڈ مسز نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچایا۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہیں وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے شرم تک نہیں آئی، 2013ء سے 2018ء تک پاکستان معاشی طور پر ترقی کر رہا تھا، ان لوگوں نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا، ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ میں کم ترین سطح پر تھی، انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، وائٹ پیپر میں انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہئے تھی۔
    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2013ء سے 2018ء تک کا وائٹ پیپر پاکستان کے عوام کو دینا چاہئے تھا کہ پی ٹی آئی کو کس طرح کا ملک ملا تھا، کوئی وائٹ پیپر ان کی دی ہوئی معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا، کوئی وائٹ پیپر ان کی کرپشن، چوری اور معاشی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2018ء میں 6.1 فیصد پر ترقی کرتا ہوا ملک چھوڑ کر گئی تھی، ملک میں سی پیک کے منصوبے کامیابی سے چل رہے تھے، 14 ہزار میگاواٹ بجلی انہیں بنا کر دے کر گئے تھے، مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد تھی، دہشت گردی کی کمر توڑ کر پاکستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی کرتا ہوا ملک چھوڑ کر گئے تھے، تمام عالمی جریدے پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دے رہے تھے۔
    میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر میں درج کرنا پڑے گا کہ 4 برسوں میں آپ نے کشمیر کا سودا کیا، ہنستے، بستے ملک کو آپ نے اجاڑا، معاشی تباہی 6 ماہ میں نہیں گزشتہ 4 برسوں میں آئی، کوئی وائٹ پیپرآپ کی معاشی تباہی کوسفید نہیں کرسکتا۔
    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ وائٹ پیپرجاری کر کے آپ عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، پنجاب، خیبرپختونخوا میں آٹا آج بلیک میں مل رہا ہے، دہشت گردی خیبرپختونخوا میں سر اٹھا رہی ہے، آڈیو لیکس آپ کے خلاف ثبوت ہے، ان پر بھی وائٹ پیپر جاری کریں۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے اقتدار کے 4 سال پر وائٹ پیپر جاری کریں، توشہ خانہ کی چوریوں کو وائٹ پیپرمیں لکھیں، یہ وائٹ پیپر نہیں یہ آپ کا کالا اعمال نامہ ہے، ہماری حکومت کی سمت درست ہے، تماشے بند کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.