تازہ تر ین

راولپنڈی: لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ بیٹا گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم حماد خان نے بہلا پھسلا کر شادی کا جھانسہ دیا اور گھر لے گیا جہاں حماد خان اور اس کا والد رزاق خان مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

 

 

شکایت پر مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان حماد اور اسکے والد رزاق کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain