تازہ تر ین

بائیڈن کا حافظہ پھر لڑھک گیا، مصری صدر کو میکسیکو سے جوڑ دیا

امریکی صدر کی طرف سے کمزور حافظے کا ایک اور شاہکار سامنے آیا ہے۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے مصر کے صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کو میکسیکو کا صدر قرار دے دیا۔

جب میڈیا کے نمائندوں نے ان کے حافظے پر سوال اٹھایا تو امریکی صدر نے اس بات پر اصرار کیا کہ ان کا حافظہ کسی بھی اعتبار سے کمزور نہیں۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ ہاں، میرا حافظہ کمزور ہے تبھی تو میں آپ کو بولنے دیتا ہوں۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتاح سعید حسین خلیل السیسی کو میکسیکو کا صدر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سرکاری وکیل رابرٹ ہُر نے صدر کے حافظے کو کمزور اور خرابی والا قرار دیا تھا جس پر صدر بائیڈن نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ایوانِ صدر کی ایک تقریب کے دوران بنائی جانے والی وڈیو میں اُنہیں یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ہاں، میں بوڑھا ہوگیا ہوں مگر میرا حافظہ ایسا گیا گزرا نہیں ہے اور میں جو کچھ بھی کر رہا ہوں اُس کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہوں۔

رابرٹ ہُر نے صدر کے حافظے کا سوال 2017 میں اُس وقت اٹھایا تھا جب انہوں نے نائب صدر کا منصب چھوڑنے کے بعد انتہائی حسۤاس دستاویزات بھی اپنے پاس رہنے دی تھیں۔

صدر بائیڈن نے مصری ہم منصب کے حوالے سے بتایا کہ ان سے رابطہ کرکے غزہ کے لیے امداد کی ترسیل کی خاطر رفاہ کی سرحد کھولنے کی استدعا کی گئی تھی ہے۔

رابٹ ہُر نے بتایا کہ صدر بائیڈن نے حسۤاس دستاویزات اپنے پاس ضرور رکھی تھیں تاہم یہ کوئی بہت بڑا جرم نہ تھا اور اس حوالے سے انہوں نے قانون نافذ کرنے والوں سے تعاون کیا تھا۔

رابرٹ ہُر کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن بعض اہم تاریخیں بھی بھول چکے ہیں مثلاً انہیں یہ بھی یاد نہیں کہ ان کے بیٹے کا انتقال کس تاریخ کو ہوا تھا۔ بیو بائیڈن دماغ کے کینسر کے باعث 2015 میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 46 سال تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain