Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
    • پنجاب میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ
    • رونالڈونے سالانہ کمائی میں میسی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا
    • صبور علی مرادانہ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں صارفین کے دلچسپ تبصرے
    • اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
    • فزکس کا نوبیل انعام فرانسس ہالزن کے نام
    • دنیا کے سب سے معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن
    • امریکا ،دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
    • ملک بھر میں رجسٹرڈ 161 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری
    • تکنیکی وجوہات، کراچی سے روانہ ہونے والی 8 پروازیں منسوخ
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 ایف بی آر اہلکار شہید
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بوم بوم شاہد آفریدی کی 47 ویں سالگرہ

    By Khabrain Newsمارچ 1, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بوم بوم آفریدی کی عرفیت سے دنیا میں شہرت حاصل کرکے والے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 47 برس کے ہوگئے۔

    ون ڈے کرکٹ میں 18سال تک تیز ترین سنچری کا ریکارڈ رکھنے والے شاہد آفریدی کے مداح اپنے فیورٹ اسٹار کے یوم پیدائش پر مسرور ہیں۔

    شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1977 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی علاقہ بعد میں خیبرپختونخوا میں ضم ہوکر ضلع خیبر بن گیا، صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی نے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا اور کیریئر کے شروع میں دنیا بھر میں چھا گئے۔

    سابق آل راؤنڈر نے 1996 میں بطور لیگ اسپنر انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور اپنے دوسرے ہی میچ میں صرف 37 گیندوں پر سری لنکا کے خلاف تیز ترین سنچری بنا کر دنیا کو حیران اور مخالفین کو پریشان کر دیا تھا۔

    دنیائے کرکٹ کے مشہور آل راؤنڈرز میں شمار کیے جانے والے شاہد آفریدی کو ان کے حلقوں میں لالا  کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 398 ون ڈے انٹرنیشنل، 27 ٹیسٹ اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،  انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور لیگ اسپن کی بدولت پاکستان کو کئی میچوں میں کامیابی دلائی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سب سے دنیا میں زیادہ چھکوں اور بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، وہ سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    شاہد آفریدی نے بھارت میں کھیلے گئے 2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کی اور قومی  ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا، بوم بوم کی روایتی حریف ٹیم بھارت کے خلاف کئی یادگار آل راؤنڈ پرفارمنسز مداح کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

    بوم بوم آفریدی نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پہلے7 ایڈیشنز میں 4 مختلف ٹیموں کے لیے بطور کھلاڑی اور مینٹور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    ایک سروے کے مطابق شاہد آفریدی پاکستان کے سب سے  مقبول کھلاڑی ہیں، وہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے اب تک اپنی کارکردگی سمیت آن فیلڈ اور آف فیلڈ تنازعات کا بھی شکار رہے۔

    2010 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاہد آفریدی گیند کو سیب کی طرح چباتے ہوئے نظر آئے، اس سے قبل 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ایک شخص کے سر پر بلا  بھی دے مارا تھا۔

    شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نگراں چیف سلیکٹر کے طور پر بھی کام کیا، ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر پاکستان کی جانب سے 2010 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2018 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

    بوم بوم آفریدی نے 2014 میں فلاحی کاموں کا آغاز کیا اور اپنے ہی نام سے فاؤنڈیشن قائم کی، جس کے ذریعے وہ ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے مصروف عمل ہیں، وہ  قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے سسر بھی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

      کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

      سوراو گنگولی دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ مقرر

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.