Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی
    • فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
    • 5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ
    • پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع
    • نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
    • اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
    • سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
    • لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
    • سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
    • نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
    • آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آپ کے سُر درست نہیں’، فرحان سعید اور گوہر ممتاز کے درمیان لفظی جنگ جاری

    By Khabrain Newsمارچ 4, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سال 2002ء میں گیت ‘عادت’ کی وجہ سے مشہور ہونے والے پاکستانی میوزک بینڈ ‘جل’ کے سابق گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے ایک بار پھر سابق ساتھی گلوکار فرحان سعید کے سُروں پر تنقید کردی۔

    گزشتہ دنوں گوہر ممتاز نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ فرحان سعید اوسط آواز کے مالک ہیں، اُنہوں نے فرحان سعید کی آواز اور گائیکی پر بہت محنت کی تھی اور اُن کی وجہ سے ہی فرحان سعید آج موسیقی کی دنیا میں ہیرو بنے ہیں۔

    گوہر ممتاز کے اس انٹرویو کے بعد فرحان سعید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے حالیہ مختلف کنسرٹ کی ویڈیو کلپس پوسٹ کیں۔

    فرحان سعید کی جانب سے پوسٹ کی گئیں ویڈیو کلپس پاکستان کے 9 مختلف شہروں میں ہونے والے گلوکار کے کنسرٹس کی ہیں جن میں کنسرٹ کے شرکاء کو گلوکار کے ساتھ گانے گاتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

    یہ ویڈیو کلپس پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ ’یہ میری اوسط زندگی ہے، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں‘۔

    فرحان سعید کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ گلوکار گوہر ممتاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فرحان سعید کی وہی پوسٹ شیئر کرکے اُس کے ساتھ طویل نوٹ لکھا۔

    گوہر ممتاز نے کہا کہ تو میرے بھائی فرحان نے یہ کلپ ایک زبردست کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا ہے، آپ میرے چھوٹے بھائی ہیں لیکن پھر بھی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک دوست اور بھائی کے طور پر آپ کی عزت کرتا ہوں اور میں پوری ایمانداری سے بات کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: فرحان سعید بالی ووڈ میں جاکرعاطف اسلم بننا چاہتے تھے، گوہر ممتاز

    گلوکار نے اپنی حالیہ انٹرویو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران، جب مجھ سے یہ پوچھا گیا کہ ’جل‘ بینڈ میں جس بھی ’وکلسٹ‘ (مرکزی گلوکار) کو ہائیر کیا گیا، اُس نے وہ بینڈ کیوں چھوڑا؟ تو میں نے اس سوال کا جواب پوری ایمانداری کے ساتھ دیا، میری نیت غلط نہیں تھی۔

    اُنہوں نے فرحان سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں نے آپ کو عاطف اسلم کی جگہ ’عادت‘ گانے کے لیے ’جل‘ بینڈ میں رکھا تھا لیکن آپ کو اُس وقت گائیکی اور سُروں پر مہارت حاصل نہیں تھی۔

    گوہر ممتاز نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ آپ نے یہ ویڈیو کلپس شو آف کرنے کے لیے اپ لوڈ کی ہیں لیکن کسی کو یہ بتانا چاہیے تھے کہ آپ ان ویڈیو کلپس میں بھی سُروں میں نہیں ہیں، مجھے آپ کے مداحوں اور آپ سے پیار ہے۔

    واضح رہے کہ ‘جل’ بینڈ 2002 میں بنایا گیا تھا، گوہر ممتاز کے ساتھ عاطف اسلم اور فرحان سعید بھی اس معروف بینڈ کا حصہ تھے لیکن عاطف اسلم نے یہ بینڈ چھوڑ دیا تھا۔

    عاطف اسلم کی بینڈ سے علیحدگی کے بعد فرحان سعید اس کے مرکزی گلوکار بن گئے تھے لیکن بعد ازاں انہوں ںے بھی ‘جل’ بینڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.