نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔