Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سلامتی کونسل کا بے نتیجہ اجلاس؛ امریکا اور اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں

    By Khabrain Newsاپریل 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور امریکا کے مندوبین نے تلخ تقاریر کیں اور ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل نے ایران پر ہر ممکن پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا۔

    اسرائیلی سفیر گیلاد اردن نے مزید کہا کہ خطے میں امن کا واحد آپشن یہ ہے کہ ایران کی مذمت کی جائے اور اسے ان کے ہولناک جرائم کی بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے ہر ضروری وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ایران پر پابندیاں لگائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

    گیلاد اردن نے خبردار کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور ان کی حکومت اسرائیل کو ابلتے پانی میں مینڈک سمجھتی ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ غلطی پر ہیں۔ ایران نے ہماری سرزمین پر حملہ کرکے ہر سرخ لکیر کو عبور کیا۔ اسرائیل جوابی کارروائی کا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔

    جس پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ اسرائیل پر کیا گیا حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق تھا جو انفرادی یا اجتماعی دفاع کا حق فراہم کرتا ہے۔

    ایرانی ایلچی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے قانون کے تحت کسی رکن پر کوئی مسلح حملہ ہوتا ہے تو جب تک کہ سلامتی کونسل ضروری اقدامات نہ کرے۔ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے دفاع کا حق موجود ہے۔

    ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں انتہائی احتیاط کے ساتھ صرف اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچا جا سکے۔

    امیر سعید ایرانی نے کہا کہ اگر اسرائیل یا امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اپنے دفاع کے حق کو بھرپور طور پر استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیں گے۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ ایران کی لاپرواہی پر مبنی اقدامات سے نہ صرف اسرائیل کی آبادیوں کو خطرہ ہے بلکہ اردن اور عراق سمیت خطے میں اقوام متحدہ کے دیگر رکن ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔

    امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران سے جواب طلب کرے۔ طویل عرصے سے ایران نے پاسداران انقلاب، حزب اللہ اور حوثیوں کو مسلح کر کے خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے۔

    رابرٹ ووڈ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ ایران ہی تھا جس نے اس حملے کے لیے حماس کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کی تھی۔

    امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران یا اس کے پراکسیز نے امریکا یا اسرائیل کے خلاف مزید کوئی کارروائی کی تو اس کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

    جس پر ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن امریکا نے ہمارے شہریوں یا ملکی سلامتی کے خلاف کوئی فوجی کارروائی شروع کی تو اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

    سلامتی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا موازنہ ہٹلر سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پراکسیز کے ذریعے عالمی سطح پر شیعیت مسلط کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی سفیر کے بقول اپنی سازش کو پورا کرنے کے لیے ایران نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آرامکو آئل فیلڈ اور کسی بھی دوسرے ایسے ادارے پر حملہ کررہا ہے جسے وہ اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

    صیہونی ریاست کے سفیر گیلاد اردان نے خبردار کیا کہ ایران جوہری صلاحیتوں کی طرف بڑھ رہا ہے اس نے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کیا اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اس کا بریک آؤٹ وقت اب محض چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے۔

    گیلاد اردان نے مزید کہا کہ ہم پر ہر محاذ سے اور ہر سرحد سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔ ہم ایران کے دہشت گرد پراکسیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ غزہ کی جنگ اسرائیل اور حماس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ اسرائیل پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد گروہ اسی شیعہ آکٹوپس یعنی ایرانی آکٹوپس کے شکنجے میں ہیں۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا اور اس پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی

      برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل

      انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.