تازہ تر ین

دلہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام،دلہن کا شادی سے انکار

بھارت میں چھوٹی سے چھوٹی بات پر منڈپ میں ہی دلہا یا دلہن کی جانب سے شادی سے انکار معمول بنتا جا رہا ہے اور اپنی نوعیت کا ایک ایسا واقعہ پھر سامنے آیا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا کیوں کہ دلہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکے والوں نے شادی سے قبل دلہن کے گھر والوں سے جھوٹ بولا کہ ہمارا لڑکا پڑھا لکھا ہے، تاہم لڑکی نے ہونے والے دلہے کی تعلیمی قابلیت جانچنے کا فیصلہ کیا اور منڈپ میں باراتیوں کے سامنے لڑکے سے 2 کا پہاڑا سنانے کو بولا۔
لڑکا جو کہ ان پڑھ تھا وہ 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام رہا جس پر وہیں لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا اور بارات واپس بھیج دی۔
بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ دراصل یہ واقعہ 2021 کا ہے، جسے ایک ہندی اخبار نے رپورٹ کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں ایک صارف کی جانب سے اس خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو یہ وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain