تازہ تر ین

سانحہ 9 مئی، ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

سانحہ 9 مئی کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔

میانوالی میں جہاز چوک میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

شرکاء نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات آئندہ ہوئے تو ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ملتان میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے چوک کچہری پر ریلی نکالی گئی اور شرکاء نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں دی جائیں۔

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی چنڑ ہاؤس ملتان روڈ سے فرید گیٹ تک نکالی گئی۔

ادھر حب میں سانحہ 9 مئی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں گورنمنٹ ہائی اسکول سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

نوشکی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

کوہلو میں سانحہ 9 مئی کے خلاف ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کمالیہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے انجمن تاجران لیبر قومی موومنٹ نے اے سی آفس سے کلمہ چوک تک ریلی نکالی۔

لاڑکانہ میں سانحہ 9 مئی پر طلباء نے نجاح باغ مین نصرت بھٹو کمیونٹی ہال کے باہر احتجاج کیا۔

سانگھڑ میں سانحہ 9 مئی کے خلاف سماجی تنظیم پاکستان زندہ آباد موومنٹ نے مظاہرہ کیا، مظاہرہ پریس کلب شہدادپور پر کیا گیا۔

مٹیاری میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی نے درگاہ روڈ سے ہالہ پریس کلب تک ریلی نکالی۔

تھرپارکر میں 9 مئی کی مناسبت سے پاک فوج کی حمایت میں اسلام کوٹ میں ریلی نکالی گئی جس میں شریک تاجروں اور شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain