کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 2326ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 240300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کی کمی سے 206019روپے کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے کی کمی سے 2820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 68.58روپے کی کمی سے 2417.70روپے ہوگئی۔