تازہ تر ین

راولپنڈی؛ 350 شہریوں کیساتھ ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کے 2 کارندے گرفتار

 راولپنڈی: ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے 350 سے زائد شہریوں سے ویزا فراڈ کے معاملے پر منظم گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت غلام مرتضیٰ اور انجم جاوید کے نام سے ہوئی جنہیں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے 350 سے زائد معصوم شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔ ملزمان نے شہریوں کو یونان ملازمت کا جھانسہ دیکر 7 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا اور بھاری رقوم کے عوض یونان کے جعلی ویزے دیے۔

مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم یونان ایمبیسی اسلام آباد میں ملازمت کر رہا تھا جس نے دیگر ساتھیوں کو یونان کے جعلی ویزا اسٹیکرز فراہم کیے۔

ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے تاہم ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain