Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینسر سے لڑتی حسینہ نیو لک میں بوائے فرینڈ کی ہمشکل لگنے لگی

    By Khabrain Newsجولائی 24, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ راکی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو اپنی ’ہمت‘ قرار دے دیا۔

    حنا خان ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے بلند حوصلوں کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ اداکارہ ان دنوں چھاتی کے کینسر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بھی باخبر رکھ رہی ہیں۔

    حنا خان کو اس مشکل وقت میں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی مکمل حمایت حاصل ہے جس پر وہ سب کو شکریہ بھی ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔

    حنا خان میں کینسر کی تشخصیص کے بعد اگرچہ سب سے انہیں دعائیں اور سپورٹ حاصل ہونا شروع ہوئی اس دوران راکی نامی شخص کے حوالے سے حنا خان سے پوچھا جانے لگا کہ وہ کہاں ہیں۔

    راکی کون ہے؟

    راکی حنا خان نے بوائے فرینڈ ہیں جو ہندو مذہب کے پیروکار ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے حنا خان سے محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

    راکی کا پورا نام راکی جیسوال ہے جو فلم میکر اور پروڈیوسر بھی ہیں لیکن ان کی اصل پہچان حنا خان کی وجہ ہی سے ہے۔

    حنا کے مشکل وقت میں انکے بوائے فرینڈ راکی کا منظر سے غائب ہونا دونوں کی علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے گیا تھا۔

    علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے راکی نے انسٹاگرام پر حنا خان کی چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں حنا خان دونوں ہاتھوں میں اوزار پکڑ کر پوز دیتی نظر آئیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں راکی نے لکھا کہ ‘ جب وہ مسکراتی ہے تو روشنیاں مزید روشن ہوجاتی ہیں، جب وہ خوش ہوتی ہے تو زندگی معنی خیز لگتی ہے، جب وہ میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں کچھ زیادہ زندگی جی لیتا ہوں، جب میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں تو دنیا کی کوئی دوسری چیز معنیٰ نہیں رکھتی’۔

    حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بطور اسٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنے نئے شارٹ ہیر لُک میں مرر سیلفی لے رہ ہیں جبکہ ان کے پیچھے راکی جیسوال کھڑے ہیں جنہوں نے حنا خان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

    تصویر کے ساتھ حنا خان نے لکھا کہ ’تم سب سے زیادہ اچھے ہو، اللہ تمہیں ہمیں خوش رکھے، میری ہمت ہو تم‘۔

    شیئر کی گئی تصویر میں حنا خان سیاہ سوئٹ شرٹ کے ساتھ ہلکی آسمانی ڈینم پہنی ہوئی ہیں جبکہ راکی نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ سرمئی ڈینم پہنی ہے اور دونوں کسی شاپنگ مال میں کپڑوں کی شاپ میں موجود ہیں۔

    بھارتی ٹی وی اسکرینز پر سالوں راج کرنے والے ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں نیک بہو کا کردار نبھانے والی ’اکشرا‘ کو ڈراما ناظرین نے دل میں خاص مقام دیا اور ان کو آج تک اپنے اس مشہور کردار کی وجہ سے مداحوں کا پیار مل رہا ہے۔

    اداکارہ نے بھارتی ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کنٹیسٹنٹ بھی شرکت کی جہاں وہ اداکارہ شلپا شنڈے کے مقابلے میں رنر اپ رہیں۔

    حنا خان نے بگ باس کے بعد مشہور ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘ کے دوسرے سیزن میں منفی کردار بھی نبھایا۔

    28 جون کو حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ان کی طبیعت کے حوالے سے زیرِ گردش افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں تک یہ خبر پہنچانا چاہتی ہوں کہ مجھ میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے‘۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ خبر پریشان کردینے والی ضرور ہے لیکن وہ خیریت سے ہیں اور اس موذی مرض کا ہمت سے مقابلہ کر رہی ہیں اور اللہ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ انہیں جلد ٹھیک کردیگا‘۔

    حنا خان نے چھاتی کے کنسر کی تصدیق کے بعد اپنے مداحوں کو کیموتھراپی کے حوالے سے بھی باخبر رکھا ہوا ہے۔

    اب تک وہ اپنی زلفیں ترشوانے اور پہلے کیموسیشن کے بعدآنے والے زخم کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کو بتا چکی ہیں اور کیمو سیشن کے بعد واپس کام شروع کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی

      ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا

      مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.