راولپنڈی: دکاندار نے مسلح ڈاکوؤں کے سامنے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔
تھانہ مندرہ کے علاقے ساہنگ میں ہونے والی ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 مسلح ڈاکو جنرل اسٹور پر واردات کے لیے داخل ہوتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر دکان ملازم کو رش پر بیٹھنے کےلیے مجبور کرتے ہیں۔
ڈاکوؤں کے آنے کی صورت حال کو بھانپتے ہوئے دکاندار اپنی پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کرتا ہے، اس دوران دکان ملازم بھی خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے جب کہ ڈاکو الٹے پاؤں فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو دکاندار پیچھے سے بھی پے در پے گولیاں چلاتا ہے جب کہ ڈاکو بغیر فائرنگ کیے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اسٹور مالک اسد ظہور کے بیان پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔