اوریگون: امریکا میں مریضوں نے ایک اسپتال پر مقدمہ دائر کردیا جب انہیں پتہ چلا کہ انہیں ممکنہ طور پر اسپتال میں داخلے کے دوران مختلف بیماریاں لگی ہوں گی جن میں ایڈز بھی شامل ہے۔
ریاست اوریگون کے ایک اسپتال کے ہزاروں مریضوں کو اس مہینے کے شروع میں نوٹس موصول ہوئے جس میں بتایا گیا کہ اسپتال کے ایک سابق اینستھیزیولوجسٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے انہیں مختلف بیماریوں کا خطرہ ہے۔
نوٹس موصول ہونے کے بعد مریضوں نے اوریگون اینستھیزیولوجی ایسوسی ایشن کے خلاف غفلت برتے جانے پر عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق، اس کیس میں مدعی کلاکاما کاؤنٹی کے چار مریض ہیں جنہوں نے مارچ 2022 اور فروری 2024 کے درمیان پروویڈنس ولیمیٹ فالس میڈیکل سینٹر میں سرجری کے دوران اینستھیزیا حاصل کیا۔
اوریگون ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق 11 جولائی کو تقریباً 2,400 مریضوں کو مطلع کرنا شروع کیا گیا۔ اوریگون ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق مریضوں کو ہیپاٹائٹس بی اور سی اور ہیومن امیونو وائرس (HIV) جیسے انفیکشن کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
ہزاروں مریضوں کو نوٹس موصول ہوئے جس میں بتایا گیا کہ اسپتال کے سابق اینستھیزیولوجسٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے انہیں مختلف بیماریوں کا خطرہ ہے