Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    By Khabrain Newsاگست 9, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر شوبز شخصیات بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں۔

    پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں 40 سال پہلے جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

    فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔

    ارشد ندیم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں پوری قوم کو خوش کیا تو وہیں شوبز فنکار بھی اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہے، جیسے ہی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا تو فنکار برادری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایتھلیٹ کو مبارکباد دیں۔

    ہمایوں سعید:

    ہمایوں سعید نے احمد علی بٹ کی انسٹاگرام اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ارشد ندیم کی پرفارمنس کی تعریف کی اور ساتھ ہی کھلاڑی کو نیا گھر، اسپورٹس اکیڈمی اور برانڈ ڈیلز دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اداکار نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی تاریخی فتح سے ثابت کردیا ہے کہ وہ سب سے الگ اور بہترین ہیں۔

    2

    سجل علی:

    معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ارشد ندیم نے 32 سال بعد پاکستان کے لیے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    4

    ماہرہ خان:

    پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے ارشد ندیم کو پاکستان کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سر! اُف کیا تھرو تھی، آپ نے تو ریکارڈ توڑ دیا۔

    1

    یمنیٰ زیدی:

    ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ پاکستان کے لیے فخریہ لمحہ، ارشد ندیم نے اولمپکس گیمز میں نیا ریکارڈ بنا کر بہترین کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

    7

    عدنان صدیقی:

    سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ اس بہترین فتح کے لیے ہمیں ارشد ندیم پر بےحد فخر ہے، آپ نے پاکستان کو تاریخ کامیابی دلوا کر ہمارا طویل انتظار ناقبل یقین انداز میں ختم کیا ہے۔

    3

    عاصم اظہر:

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر اور نیا اولمپک ریکارڈ بناکر تاریخ رقم کی ہے، آپ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

    9

    ثنا جاوید:

    اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تاریخی لمحہ دینے اور ہمیں فخر محسوس کروانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

    8

    کبریٰ خان:

    اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ارشد ندیم نے ہمیں تاریخی فتح دیکر میرا دل بےانتہا خوش کردیا ہے۔

    6

    عائزہ خان:

    خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم حقیقی چیمپیئن ہیں۔

    5

    Khabrain News

      Keep Reading

      این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا

      ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی

      غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.