تازہ تر ین

راولپنڈی؛ پسند کی شادی کرنے والا نوجوان مبینہ طور پر بیوی کے ہاتھوں قتل

راولپنڈی: پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر ان کی بیوی نے قتل کردیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان حق نواز کے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ بھائی نے 2سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کی 6 ماہ کی بچی بھی ہے اور بھائی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا۔

مدعی نے کہا کہ آج بھائی کے کرنٹ سے انتقال کرنے کی اطلاع موصول ہوئی اور ہمیں شک ہے کہ بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق نہیں ہوا ہے بلکہ انہیں زہر دے کر قتل کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain