تازہ تر ین

ان پاکستانیوں پر افسوس ہوتا ہے جنہیں اُردو زبان نہیں آتی، حنا خواجہ بیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اُن لوگوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے جو اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر کرتے ہیں۔

حال ہی میں حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر اُردو زبان سے متعلق کمنٹ کیا جس کا اسکرین شاٹ مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

سینیئر اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں اُن پاکستانیوں پر سخت تنقید کی جو اُردو زبان نہ بولنے اور سمجھے پر بہت فخر کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو زبان سے لازمی واقف ہو۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ آپ چاہے کوئی بھی لب و لہجہ اختیار کرلیں، وہ نقلی ہی دکھائی دے گا کیونکہ وہ آپ کی قومی زبان نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain