لاہور: ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی مقبول اداکارہ ریما خان اور نومولود بچے کی وائرل تصویر کا معمہ حل ہوگیا۔
حال ہی میں ریما خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکارہ کی گود میں نومولود بچہ بھی موجود تھا۔
ریما خان کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد اداکارہ کو دوسرے بچے کی پیدائش کی مبارکباد ملنا شروع ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے ملنے والی مبارکباد پر ریما خان تو خاموش رہیں لیکن اُن کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصویر کی حقیقت بتا دی۔
نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے۔
ریما خان کے شوہر نے کہا کہ دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ تمام خبریں بےبنیاد اور محض افواہیں ہیں۔





































