تازہ تر ین

ایشوریا کہاں ہے؟ ابھیشیک بچن کو والدہ اور بہن کیساتھ دیکھ کر مداحوں کے سوال

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کو اُن کی اہلیہ ایشوریا رائے کے بجائے والدہ جیا بچن اور بہن شویتا نندا کے ساتھ دیکھ کر مداح مایوس ہوگئے۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں، اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ابھیشیک بچن جہاں اپنے والدین اور بہن کے ہمراہ مختلف تقریبات میں شرکت کرتے ہیں تو وہیں اُن کی اہلیہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ تقریب میں انٹری دیتی ہیں جبکہ بچن خاندان کی گروپ فوٹو سے بھی ایشوریا اور اُن کی بیٹی غائب ہوتی ہیں۔

طلاق کی افواہوں کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے اپنی نظریں بچن فیملی پر جمائی ہوئی ہیں، اب حال ہی میں ابھیشیک بچن کو اُن کی والدہ جیا بچن اور بہن شویتا نندا کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

اس موقع پر ابھیشیک بچن اپنی والدہ اور بہن سے الگ راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنی گاڑی کی طرف چلے گئے، اداکار نے نہ صرف الگ راستہ اختیار کیا بلکہ وہ فوٹوگرافرز کے لیے تصاویر بنوانے بھی نہیں رُکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain