تازہ تر ین

“ہمایوں سعید کو آدھی عمر کی لڑکیوں کیساتھ ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے” عتیقہ اوڈھو

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک بار پھر فلم اسٹار ہمایوں سعید کی زائد عُمر پر بول پڑیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ہمایوں سعید اور فردوس جمال کا نام خبروں کی سرخیوں میں ہے کیونکہ سینیئر اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔

فردوس جمال کے متنازعہ بیان کے بعد چند پاکستانی فنکاروں نے ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے سینیئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ابھی فردوس جمال اور ہمایوں سعید کے مداحوں کی بحث ہی جاری تھی کہ اب سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی اس میں کود پڑی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریباََ تمام نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

ان دنوں عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک میزبان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں وہ پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتی ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ‘جینٹلمین’ میں ہمایوں سعید عرف اقبال منا اور یمنیٰ زیدی عرف زرناب کے کردار کے بارے میں بات کی۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کی عمر میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود ڈرامے میں دونوں کو بطورِ ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain