ممبئی: بالی ووڈ اور جنوبی بھارت کی فلموں کے سینیئر اداکار کمل ہاسن آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 69 سالہ کمل ہاسن گزشتہ ہفتہ امریکا روانہ ہوئے ہیں، لیجنڈری اداکار نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا کے معروف تعلیمی ادارے میں داخلہ لیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمل ہاسن نے اے آئی کے تین ماہ کے کورس میں داخلہ لیا ہے لیکن وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے صرف دیڑھ ماہ یعنی 45 دن ہی کورس میں شرکت کرسکیں گے اور اُس کے بعد واپس بھارت آجائیں گے۔
کمل ہاسن کی جانب سے اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹیکنالوجی فلم انڈسٹری میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔






































