تازہ تر ین

ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کا عندیہ دیدیا

برطانیہ: نوبل انعام یافتہ اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسفزئی نے مستقبل میں پاکستانی فلمسازوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بھی ایک پاکستانی فلم کو سپورٹ کیا تھا اور مجھے جب بھی موقع ملتا ہے تو میں پاکستانی فلموں کو ضرور سپورٹ کرتی ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دُنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو پاکستانی فنکاروں، فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے موضوعات کافی اچھے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کو سپورٹ کرکے ہی آگے لیکر جایا جاسکتا ہے، ہم سب کو ملکر ہمارے فنکاروں اور فلمسازوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain