تازہ تر ین

یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی
وسطی یورپ میں واقع ممالک ان دنوں بدترین سیلاب سے متاثر ہیں اور اب تک 15 افراد سیلاب سے ہونے والے حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وسطی یورپ میں واقع ممالک چیک ریپبلک، پولینڈ، رومانیہ اور آسٹریا کو شدید بارشوں کے بعد ان دنوں بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور اب تک سیلاب کے باعث ہونے والے حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبر کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف شہروں میں آبادیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کر رہے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain