Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی؛ بھاری جرمانہ ہوگا

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آسٹریلیا میں ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پارلیمان میں 102 ارکان نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ صرف 13 نے مخالفت کی۔

    بی بی سی کے مطابق پارلیمان کے بعد آسٹریلوی آئین کے تحت بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جہاں 19 کے مقابلے میں 34 ووٹس سے بل منظور کرالیا گیا۔

    سینیٹ سے منظوری کے بعد اب ایک سال کے اندر اندر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لیے سیکیورٹی نظام وضع کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سائٹس کو 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال میں نہ آنے دیں۔

    خلاف ورزی کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ اور 25 لاکھ امریکی ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    اے پی کے مطابق جن سوشل میڈیا پلیٹس فارمز پر پابندی عائد ہوسکتی ہیں ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، ریڈٹ، ایکس اور انسٹاگرام شامل ہوسکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب سمیت مسیجنگ اور گیمنگ ایپس پر پابندی مشکل کام ہے کیوں کہ انھیں اکاؤنٹ بنائے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی جارہی ہیں انھیں بآسانی دستیاب وی پی این کے ذریعے بچے استعمال کرسکتے ہیں۔

    گوگل، اسنیپ چیٹ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس پابندی اور بھاری جرمانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ یہ بل بہت سوچ سمجھ کر اور اپنی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ وی پی این سمیت دیگر رکاوٹوں کا حل بھی نکالیں گے۔

    ادھر آسٹریلوی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس بل پر عمل درآمد کے لیے اساتذہ، والدین اور معاشرے کے ہر فرد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے یہ آسٹریلیا کا اپنی نوعیت کا پہلا بل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ

      خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!

      اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.